افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد بھارت کے انخلا مشن کے ایک حصے کے طور پر ایئر انڈیا کی ایک پرواز نے 25 ہندوستانی شہریوں سمیت 78 مسافروں کو لیکر تاجکستان کے دوشنبے سے ہوتا ہوا آج نئی دہلی پہنچا۔
کابل سے نکالے گئے یہ مسافر ایئر انڈیا کی پرواز میں سوار ہوتے ہی 'جو بولے سو نہال، ست شری اکال' اور 'واہ گرو جی کا خالصہ واہگرو جی کی فتح' کے نعرے بھی لگائے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں پرواز میں سوار مسافر افغانستان سے محفوظ واپسی کے لیے 'واہ گرو کی خالصہ، واہ گرو کی فتح' جیسے نعرے لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ کہ اس پرواز سے 25 بھارتی شہریوں سمیت 78 مسافر ہندوستان لائے گئے۔ وہ اپنے ساتھ افغان سکھ گرو گرنتھ صاحب کی 3 کاپیاں بھی لائے ہیں۔
مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کابل سے سری گرو گرنتھ صاحب کے تین کاپیوں کو دہلی ایئرپورٹ سے باہر لائے جن کو کابل سے پرواز میں بھارت لایا گیا تھا۔
مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری گرو گرنتھ صاحب کی کاپیوں کے ساتھ معلومات کے مطابق افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے درمیان سے بھارتی حکومت اب تک 736 سے زائد افراد کو واپس اپنے ملک لا چکی ہے۔
آج بھی افغانستان سے تاجکستان کے دوشنبے کے راستے سے 78 لوگ ایئر انڈیا کے طیارے سے دہلی آئے ہیں۔ یہ طیارہ کل کابل سے دوشنبے کے لیے روانہ ہوا تھا۔
بھارتی فضائیہ کے سی 17، سی 19 اور 130 جے اور ایئر انڈیا کے طیارے مسلسل کابل سے لوگوں کو بحفاظت واپس لانے میں مصروف ہیں۔ بھارتی حکومت کابل میں حالات خراب ہونے سے پہلے تمام بھارتی شہریوں اور افغان ہندوؤں اور سکھوں لوگوں کو واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے۔