قزاقستان کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو جاری بیان میں ملک میں ہوئے حالیہ فسادات پر یوروپی پارلیمنٹ کی قرارداد Kazakh FM on EU Parliament's resolution کو جانبدارانہ، تعصب سے پر اور قیاس پر مبنی قرار دیا ہے۔
یوروپی پارلیمنٹ کے اراکین نے قزاقستان میں حالیہ پر تشدد واقعات European Parliament's Resolution on Kazakh Riots کی بین الاقوامی جانچ اور یوروپی یونین کے عالمی انسانی حقوق کی پابندیوں کے نظام کے تحت قزاق حکام کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی مانگ کی تھی۔
قزاقستان کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ قزاقستان جمہوریہ کی وزارت خارجہ کا خیال ہے کہ 20 جنوری 2022 کو یوروپی پارلیمنٹ کی طرف سے ملک کی صورتحال پر پیش کی گئی قرار داد متعصب ہے۔