افغانستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی نمائندوں نے ملک کے تعلیمی شعبے کے لیے 11 ملین امریکی ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔EU Aid to Afghanistan
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب منگل کو قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں طالبان کے مندوبین نے دوحہ میں یورپی یونین کے نمائندوں سے بات چیت کی۔
خامہ پریس نے رپورٹ کیا کہ وزارت خارجہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ افغان وفد نے یورپی نمائندوں کے ساتھ انسانی صورتحال، انسانی امداد، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق، خواتین کی تعلیم اور کام کے مواقع کے ساتھ ساتھ حکومت میں تمام نسلی گروہوں کی شمولیت پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تمام ممالک کے ساتھ تعلقات عظیم تر قومی مفاد میں استوار کیے جائیں گے: طالبان