کورونا وائرس کے دفاع اور اس کے ویکسین بنانے کی سمت میں قدم اٹھائے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں یوروپین یونین کمیشن کی جانب سے 251 ملین امریکی ڈالر کے بجٹ کا اعلان کیا گیا۔
یورپین ایمرجنسی رسپانس کو آرڈینیٹر کمشنر جینز لینارکک نے بتایا کہ اس رقم کا تقریبا نصف حصہ عالمی تنظیم برائے صحت 'ڈبلیو ایچ او' کو دیا جائے گا، جبکہ 108 ملین ڈالر ویکسین بنانے اور اس کی ریسرچ کرنے والی ٹیم کو دیا جائے گا۔
یوروپی یونین کے اعلی صحت اور بحران کے انتظام کے عہدیداروں نے بے حد احتیاط کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹلی میں وائرس کے پھیلاؤ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ چیزیں کتنی تیزی سے تبدیل ہوسکتی ہیں۔ لیکن انہوں نے ہدایت دی ہے کہ شہریوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
عہدیداروں کا مزید کہنا ہے کہ یورپ کی کسی بھی سرحد کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔