یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوژیف بوریل کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے بعد 'ایران جوہری معاہدے' کو برقرار رکھنا ان کی اولین ترجیح ہے۔
بوریل نے روحانی اور دیگر ایرانی عہدیداروں سے تہران میں ملاقات کی۔

مذاکرات کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں بوریل نے کہا کہ 'اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہ آیا ایران جوہری معاہدے میں اپنی شرائط پر دوبارہ غور کرے گا یا نہیں۔'
خیال رہے کہ جنوری میں ایران کے اعلی جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنے والے امریکی ڈرون حملے کے بعد ، ایران نے اعلان کیا کہ وہ یورینیم کی افزودگی سے متعلق معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ سنہ 2018 میں امریکہ کے یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے دستبرداری کے بعد سے ہی ایران نے یورینیم افزودگی میں بتدریج اضافہ کیا ہے۔