ایرن پر امریکہ کی جانب سے اقتصادی پابندیوں کا اثر گہراتا جا رہا ہے۔ ایران نے یورپین ممالک کو مورود الزام ٹھہراتے ہوئے کہا ہےکہ یورپ 2015 کے ایران جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہا ہے۔
وہیں یورپ اس سلسلے میں خود کو بے بس تصور کرتا ہےکہ وہ مختلف طرح کی امریکی پابندیوں کے ساتھ ایران کی جوہری معاہدے کو بچا سکے۔
ایرن پر امریکی پابندیوں کا اثر گہراتا جا رہا ہے فی الحال یورپ نے امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے مدد کی نئی ترکیب تلاش کی ہے۔
یورپ کا کہنا ہے کہ 'انسٹرومینٹ ان سپورٹ آف ٹریڈ ایکسچینجیز' معاہدے کے تحت ایران تیل سمیت اپنے تمام ساز و سامان دیگر ممالک میں بھیج کر معاشی بحران سے خود کو بچا سکتا ہے۔
ایسی صورت میں ایران امریکی پابندیوں کو نظر انداز کر سکتا ہے۔