امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن کی جانب سے ترکی کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی دھمکی دی گئی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ترکی کے خلاف پابندیوں کا ایک پیکج تیار کر رکھا ہے۔ ضرورت پڑنے پر ان پابندیوں کو نافذ کیا جاسکتا ہے۔
اسٹیفن کا کہنا ہے کہ شام میں جنگ بندی سے فی الحال امریکہ کو اطمینان ہے، اسی وجہ سے امریکی حکومت نے ترکی پر پابندیوں کا خاتمہ کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے سبب ترکی کو دوبارہ اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا ہو گا۔ وزیر خزانہ نے مجوزہ پابندیوں کی فہرست کو برقرار رکھنے کی بات کہی ہے، تاکہ ضرورت پڑنے پر اسے دوبارہ نافذ کیا جا سکے۔
اس سلسلے میں امریکہ نے ایک بل بھی منظور کیا ہے، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ترکی کی فوجی کارروائی کے نتیجے میں ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔