نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اتوار کے روز 17 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات سے چھ دن قبل انتخابی مہم کے ایک جلسہ میں خطاب کیا۔
جیسنڈا آرڈرن نے کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبائی مرض کے بارے میں اپنے کامیاب ردعمل کا اظہار کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا کو روکنے اور اس کو شکست دینے کے لیے جیسنڈا آرڈرن کی حکومت نے پوری دنیا میں پہلی بار کامیابی حاصل کی۔ یہ الگ بات ہے کہ اس کے بعد بھی نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
رائے شماری کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ آرڈرن کی لیبر پارٹی حزب اختلاف قدامت پسند نیشنل پارٹی پر بڑی برتری کے ساتھ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور وہ گرین اینڈ نیوزی لینڈ فرسٹکے ساتھ اتحاد میں حکومت تشکیل دے سکتی ہے۔
آرڈرن نے دارالحکومت ویلنگٹن میں ایک انتخابی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'اگرچہ کووڈ۔19 پورے ملک کے لیے ایک بڑا بحران اور اہم مسئلہ ہے، لیکن ہم اس کی شکست کے لیے ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں اور ہمیں اس میں بڑی کامیابی بھی ملی ہے'۔