اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل نے بین الاقوامی عدالت (آئی سی جے) کے لئے پانچ ججز کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکیر نے ججوں کے انتخابی عمل کی تکمیل کے بعد یہ اطلاع دی۔
ان ججوں کی میعاد نو برس ہوگی اور یہ چھ فروری 2021 سے شروع ہوگی۔
آئی سی جے کے لئے منتخب ہونے والے ججوں میں یوجی ایوساوا (جاپان)، جارج نولٹے (جرمنی)، جولیا سیبوٹندے (یوگانڈا) پیٹر ٹومکا (سلوواکیہ) اور شو ہانکن (چین) شامل ہیں۔
ان تمام ججوں نے جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل دونوں میں اکثریت حاصل کی۔
آئی سی جے کا کام اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے مابین قانونی تنازعات کو طے کرنا ہے۔
اس میں کل 15 جج شامل ہیں جو جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے ذریعہ نو سال کی مدت کے لئے منتخب ہوتے ہیں۔