چین کے صوبہ گوئیزو میں کیمیکل رساؤ ہونے سے کم از کم آٹھ افراد کی موت ہوگئی ہے اور تین دیگر بیمار ہوگئے ہیں۔
مقامی میڈیا نے ہفتے کو یہ اطلاع دی ہے۔ مقامی محکمہ پبلک سیفٹی کو یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ سنیچر کی درمیانی شب کے بعد تقریباََ 12 بجے صوبہ گوئیزو کے دارالحکومت جنوبی گوئیانگ کے کوئیانگ اقتصادی اور تکنیکی ترقی کے زون میں ایک گاڑی سے میتھائل فارمیٹ کو اتارتے وقت کئی افراد بیہوش ہوگئے تھے ۔