زخمیوں کو علاج کے لیے نزدیکی فینی جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بنگلہ دیش میں پکنک بس حادثے کا شکار - Bangladesh picnic
بنگلہ دیش میں ڈھاکہ ۔ چٹوگرام شاہراہ پر آج صبح سویرے ایک پکنک بس بے قابو ہو کرسڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 8 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوگئے۔
بنگلہ دیش میں پکنک بس حادثہ کا شکار، آٹھ لوگوں کی موت
ڈاکٹرز کے مطابق دس لوگوں کی حالت کافی نازک ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے دو افراد کی شناخت شہادت اور سجان میاں کے طورپر ہوئی ہے۔ دیگر ہلاک شدگان کی شناخت کی جا رہی ہے۔
فینی مہی پال قومی شاہراہ کے سینیئر افسر محمد شاہ جہاں خان نے بتایا کہ 'آج صبح سویرے تقریباَ سات بجے ایک پکنک بس ڈھاکہ کی میر پور قومی شاہراہ سے کوکس بازار کی طرف جارہی تھی اسی دوران اچانک بس بے قابو ہوکر لیموا برج کے نزدیک ایک درخت سے ٹکرا گئی جس سے یہ حادثہ ہوگیا۔'
Last Updated : Sep 27, 2019, 3:14 AM IST