اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان میں عید کی تیاریاں

پاکستان میں ڈاکٹروں کی جانب سے انفکشن اور اموات میں اچانک ہونے والے اضافے کی انتباہ کے باوجود حکام نے گذشتہ ہفتے چھ ہفتوں کے طویل لاک ڈاؤن کے بعد لاک ڈاون میں نرمی کا فیصلہ کیا، تاکہ معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھا جا سکے۔

sdf
sdf

By

Published : May 22, 2020, 1:14 PM IST

پاکستان کے کراچی شہر شاپنگ مال کو کھولا گیا ہے، جہاں داخل ہونے سے قبل خریدار جراثیم کش دروازے سے گزرتے ہیں اور ان کا درجہ حرارت جانچ کرنے کے بعد انہیں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔

ویڈیو

عید الفطر سے چند روز قبل کورونا وائرس کی پرواہ کیے بغیر لوگ بڑی تعداد میں خریداری کے لیے اپنے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔

مال میں لوگ نئے کپڑے، جوتے، کاسمیٹکس اور زیورات کی خریداری میں مصروف ہیں۔

سوشل ڈسٹینسنگ اور ماسک کے بغیر خریداری کرتی خواتین

مال میں بڑی تعداد میں لوگوں کی بھیڑ اور حفاظتی احکامات کی خلاف ورزی کے سبب بعض لوگ فکر مندی کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

پاکستان میں ڈاکٹروں کی جانب سے انفکشن اور اموات میں اچانک ہونے والے اضافے کی انتباہ کے باوجود حکام نے گذشتہ ہفتے چھ ہفتوں کے طویل لاک ڈاؤن کے بعد لاک ڈاون میں نرمی کا فیصلہ کیا، تاکہ معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھا جا سکے۔

پاکستان کی کمزور معیشت کو مزید کمزور ہونے سے بچانا حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وبائی مرض سے پاکستان جیسے ممالک کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس نے انسانی صحت کے ساتھ تمام تجارتی سرگرمیوں کو بھی سخت متاثر کیا ہے۔

کراچی میں خواتین کے بیوٹی سیلون میں خواتین کو اس بات کی کوئی پروا نہیں ہے کہ سوشل ڈسٹنگ کے بغیر وہ کورونا سے متاثر ہو سکتی ہیں۔

عید کے پیش نظر ویکس کرواتی ایک پاکستانی خاتون

عید قریب آتے ہی نوجوان لڑکیاں اور خواتین مہندی کی دوکانوں میں بڑی تعداد میں نظر آتی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زیادہ تر لوگ معاشرتی فاصلاتی رہنما اصولوں پر عمل پیرا نہیں ہیں۔

فی الحال کورونا کا خطرہ مستقل بنا ہوا ہے، لیکن خواتین اس سے صرف نظر اپنی توجہ اپنے مقصد پر مرکوز کرتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details