اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان میں عید منائی گئی - پاکستان میں عید

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی عید کی نماز کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اپنے گھروں سے نکل کر عید گاہ کا رخ کیا، تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر قدرِ دوری بنائے رکھتے ہوئے عید کی نماز ادا کی گئی۔

سفد
سدف

By

Published : May 24, 2020, 9:21 AM IST

پاکستان میں آج یعنی 24 مئی 2020 کو عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔ ملک بھر میں لاکھوں فرزندان توحید نے رب کی بارگاہ میں دو رکعت شکرانے کی نماز ادا کر کے اللہ رب العزت سے رمضان المبارک کی نمعت ملنے اور عید کی خوشیوں سے ہمکنار ہونے کے لیے دعائیں مانگی۔

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی عید کی نماز کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اپنے گھروں سے نکل کر عید گاہ کا رخ کیا، تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر قدرے دوری بنائے رکھتے ہوئے عید کی نماز ادا کی۔

وہیں بعض علما حالیہ صورتحال میں عید گاہ میں عید کی نماز کے قائل نہیں ہیں۔ اس لیے ان کی اپیل پر بہت سارے افراد نے اپنے گھروں میں نفل نماز ادا کی اور عید گاہ کا رخ کرنے سے گریز کیا۔

گذشتہ 23 مئی کو پاکستان کے علما نے چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی تھی۔ اس عید کے موقع پر لوگوں نے گذشتہ روز پیش آئے دردناک طیارہ حادثے کے مرحومین کے لیے بھی دعائے مغفرت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details