نیپیداو: میانمار کے مغربی حصے میں زلزلے (Earthquake) کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ یورپین میڈیٹیرین سیسمولوجیکل سینٹر ( European Mediterranean Seismological Center) نے جمعہ کے روز کو یہ اطلاع دی۔
ای ایم ایس سی کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے (Earthquake) کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی وقت کے مطابق 2345 بجے آئے زلزلے کا مرکز ہاکہا شہر سے 10 کلومیٹر شمال مغرب میں 40 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔