جاپان کے شمال مشرقی صوبہ میاگی میں سنیچر کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی ۔
جاپان کی میٹریولوجیکل ایجنسی کےمطابق زلزلے کے جھٹکے صبح دس بج کر 27 منٹ پر محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کا مزکز 38.1 ڈگری شمالی عرض البلد اور 141.8 ڈگری مشرقی طول البلد پرزمین کی سطح سے60 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔