اردو

urdu

ETV Bharat / international

جاپان میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انڈونیشیا، روس، جاپان بھارت فجی، ہندروس اور الاسکا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اور یہ دوسرا ایسا موقع ہے کہ جاپان میں زلزلہ آیا ہے۔

جاپان میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے
جاپان میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے

By

Published : Apr 18, 2020, 8:15 PM IST

جاپان کے اوگاسوارا جزیرے میں سنیچر کو زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 6.9 ماپی گئی ہے۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 05:26 بجے آیا۔ زلزلے کا مرکز 27.2ڈگری شمالی عرض البلد اور 104.7 ڈگری مشرقی طول البلد میں سطح سے 490 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

اس زلزلے کے سلسلے میں اب تک سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انڈونیشیا، روس، جاپان بھارت فجی، ہندروس اور الاسکا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اور یہ دوسرا ایسا موقع ہے کہ جاپان میں زلزلہ آیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details