وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کو اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ دوشنبہ میں ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشرقی لداخ میں علیحدگی کے عمل میں پیش رفت امن و سکون کی بحالی کے لیے ضروری ہے۔
جے شنکر اور وانگ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے دوشنبہ میں ہیں۔
جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ ''دوشنبہ میں ایس سی او سمٹ کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات ہوئی۔ ہمارے سرحدی علاقوں میں دستبرداری پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ اس سلسلے میں پیش رفت امن اور سکون کی بحالی کے لیے ضروری ہے، جو دو طرفہ تعلقات میں بہتری کی بنیاد ہے۔''