امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے گجرات دورے کے سلسلے میں کی جانے والی سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کے درمیان یہاں زیر تعمیر دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں ان کے ’کیم چھو ٹرمپ‘ پروگرام کے لیے مدعو ایک ملین سے زائد حاضرین میں سے ہر کسی کے بارے میں پولیس شدید جانچ پڑتال کر رہی ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ آئندہ 24 فروری کو مسٹر ٹرمپ کا احمد آباد دورہ کسی امریکی صدر کا پہلا گجرات دورہ ہوگا۔ اس دورے کے لیے مجموعی طور پر 11،000 سے زیادہ پولیس اہلکار سیکورٹی انتظامات میں تعینات رہیں گے۔ وہ ایئرپورٹ سے وزیراعظم مودی کے ساتھ سابرمتی آشرم آئیں گے اور موٹیرا کے سردار پٹیل اسٹیڈیم جائیں گے جہاں ’کیم چھو ٹرمپ پروگرام‘ میں مسٹر مودی کے ساتھ شرکت کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ مسٹر مودی کے امریکہ دورے کے موقع پر ہونے والے’هاؤڈي مودی‘ پروگرام کی طرز پر ہونے والے اس پروگرام کے لیے تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار افراد اس بڑے اسٹیڈیم میں بطور ناظرین شریک ہوں گے لیکن ان میں سے تمام افراد مدعو ہوں گے اور گجرات کے مختلف حصوں سے آئیں گے جس کی وجہ سے ہر ایک شخص کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔