اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایرانی فضائیہ نے نامعلوم ڈرون مار گرایا - اہم پٹروکیمیکل پلانٹ کے نزدیک نامعلوم ڈرون

ایران کی فضائیہ نے جمعہ کی صبح بندرگاہ شہر بندر ماہشہر میں ملک کے اہم پٹروکیمیکل پلانٹ کے نزدیک نامعلوم ڈرون کو مار گرایا۔

نامعلوم ڈرون مار گرایا

By

Published : Nov 9, 2019, 12:01 AM IST

میڈیا رپورٹ کے مطابق بندرگاہ شہر بندرماہشہر میں فارس کی خلیج میں فضائیہ نے آج صح سویرے ایک نامعلوم ڈرون کو مار گرایا۔ اس بارے میں اب تک حکام معلومات حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

امریکی وزارت دفاع پنٹاگن نے ان خبروں کی تردید کی کہ خوزستان صوبہ میں ایرانی سلامتی دستوں نے امریکی ڈرون کو مار گرایا ہے۔

امریکہ کے سنٹرل کمانڈ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ اگر کوئی طیارہ ایران کے علاقہ میں مار گرایا گیا تو وہ امریکہ کا نہیں ہے۔ گنتی کے حساب سے امریکہ کے تمام آلات پورے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ کے 2015میں نیوکلیائی معاہدہ سے باہر نکلنے کے بعد اور ایران پر پابندی لگائے جانے کے بعد ایرا ن اور امریکہ کے مابین گزشتہ برس سے کشیدگی ہے۔ جون میں بھی ایران نے امریکہ کے ایک ڈرون کو مار گرایا تھا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details