پاکستان کے گلگت بلتستان میں ضلع دیامر کے بابوسر کے نزدیک بس حادثے میں 26 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے علاوہ بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کی مسافر بس 'اسکردو' سے 'راولپنڈی' جارہی تھی، اس دوران صبح سویرے بس کا توازن بگڑ گیا، اور بے قابو ہو کر پہاڑ سے ٹکرا گئی۔
دیامر کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے حکام کے مطابق حادثے میں بیشتر مہلوکین کا تعلق اسکردو بلتستان سے ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ راحت رسانی اور پولیس کی ٹیم جائے حادثے پر پہنچ چکی ہے۔گلگت بلتستان کی حکومت سے لاشوں کو اسکردو منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کی درخواست کردی گئی ہے۔