اردو

urdu

ETV Bharat / international

گدھوں کا استعمال بلدیہ گاڑی اور ایمبولینس کے طور پر

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ گدھے کے مالک کی نوکری کے ساتھ گدھے کی بھی نوکری متعین کر دی گئی ہے۔ اس طرح مالک کے ساتھ گدھے کو بھی تنخواہ دی جاتی ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Aug 22, 2019, 10:36 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 10:23 PM IST

عراق کے کردستان میں واقع آکری علاقے میں گدھوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کام لیا جاتا ہے۔

علاقے کی تنگ گلیوں میں گاڑیوں کے استعمال کے ممکن نہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے کوڑا اٹھانے کا راستہ آخر کار تلاش ہی لیا۔ یہاں گدھوں کی مدد سے تنگ گلیوں میں جا کر کوڑا اٹھایا جاتا ہے۔

پہاڑی علاقوں میں فرمانبردار گدھوں کے ذریعہ نشیب و فراز راستوں کو طے کر کے گلی در گلی کوڑا اٹھانے کا کام کیا جاتا ہے۔

گدہوں کا استعمال بلدیہ گاڑی اور ایمبولینس کے طور پر

ان علاقوں میں کوڑا اٹھانے کا کام صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام 6 بجے تک کیا جاتا ہے۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ گدہے کے مالک کی نوکری کے ساتھ گدہے کی بھی نوکری متعین کر دی گئی ہے۔ اس طرح مالک کے ساتھ گدھے کو بھی تنخواہ دی جاتی ہے۔

بلدیہ کے ملازم دلشاد کا کہنا ہے کہ یہ نوکری گدھے کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ گدھوں کے بغیر یہاں کی گلیوں میں گندگی کا انبار ہو جائے گا۔ اس نوکری کے لیے انہیں اور ان کے گدھے دونوں کو تنخواہ ملتی ہے۔

اس نوکری کے لیے دلشاد کو 20 روپے سے ہزار سے زائد کی تنخواہ ملتی ہے جبکہ گدہے کو بھی اتنی ہی تنخواہ دی جاتی ہے۔

دلشاد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے گدہے کو 1 ہزار 80 امریکی ڈالر میں خریدا تھا۔ اس پر کچھ خرچ کیا جیسے کی اسے کھلانا اور اس کےلیے پیڈل کا استعمال کرنا۔

ملازمین اپنے گدہوں کو اس بات کی ضروری تعلیم دیتے ہیں انہیں یہ کام کس طرح کرنا ہے۔ گدہوں کو ایک یا دو ماہ کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔ انہیں ایک یا دو بار تمام گلیوں میں لے جایا جاتا ہے۔ بعد ازاں وہ ان جگہوں سے خود بخود متعارف ہو جاتے ہیں۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ گدہے یا خچر اوسطا ایک سے تین برس تک بآسانی کام کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ گدہوں کے ذریعہ گیس سلینڈرز ، کھانے پینے کی چیزیں اور تعمیراتی کام کے سامان بھی منتقل کیے جاتے ہیں۔

سب سے دلچسپ یہ ہے کہ انہیں گدہوں کو مریضوں کے لے جانے والے ایمبولینس کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 10:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details