اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین میں کورونا وائرس سے ڈاکٹر کی موت - جنوبی چائنا مارننگ پوسٹ اخبار

چین کے ووہان شہر میں کوروناوائرس سے ایک ڈاکٹر کی موت ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں کوروناوائرس سے کسی ڈاکٹر کے مرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

چین میں کورونا وائرس سے ڈاکٹر کی موت
چین میں کورونا وائرس سے ڈاکٹر کی موت

By

Published : Jan 25, 2020, 2:08 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 8:48 AM IST

جنوبی چائنا مارننگ پوسٹ اخبار نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہوبئی ژنہوا ہسپتال میں تعینات 62سالہ ڈاکٹر لیانگ ووڈونگ کو 18جنوری کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور دو دن بعد ان میں کوروناوائرس کی علامت پائی گئی۔

چین میں کورونا وائرس سے ڈاکٹر کی موت

اخبار نے بتایا ہے کہ چین میں سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ ڈاکٹر اس انفیکشن میں مبتلا ہیں۔
چین میں کوروناوائرس سے پہلا معاملہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا اور موجودہ وقت میں اس نے وبا کی شکل اختیار کرلی ہے۔

چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق چین میں 1287افراد اس وائرس میں مبتلا ہیں اور اب تک 41 افراد کی اس انفیکشن سے موت ہوچکی ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 8:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details