سری لنکا کی وزارت تعلیم نے پیر کو کہا کہ ملک میں پیپر کی کمی کی وجہ سے طے شدہ امتحانات کو منسوخ کرنے کے پہلے فیصلے کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب ملک میں پیپرز کی کمی کے باوجود امتحانات مقررہ وقت پر ہی کرائے جائیں گے۔ Sri Lanka Financial Crisis
وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت سمیت ملک کے مغربی صوبے میں نویں، دسویں اور گیارہویں کے امتحانات 29 مارچ کو اپنے مقررہ وقت سے شروع ہوں گے۔
ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث مارکیٹ میں پیپر اور پرنٹنگ کے آلات کی قلت ہے تاہم اس کے باوجود امتحانات وقت پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Sri Lanka Financial Crisis: سری لنکا نے کاغذ کی عدم دستیابی کے باعث اسکول کے امتحانات ملتوی کر دیے