اردو

urdu

ETV Bharat / international

ڈپٹی ہائی کمشنر، کلبھوشن سے ملے - رویش کمار

بھارتی وزارت خارجہ نے آج کہا کہ 'تین برس سے پاکستان کی جیل میں قید بحریہ کے سابق افسر کلبھوشن جادھو آج سفارتی رابطے کے دوران پاکستان کے شدید دباؤ میں نظر آئے۔ اس تعلق سے تفصیلی رپورٹ ملنے کے بعد آگے کی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔'

raveesh kumar

By

Published : Sep 2, 2019, 8:15 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 5:11 AM IST


وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اس تعلق سے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں بتایا کہ 'اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کے ڈپٹی ہائی کمشنر گَورَو اہلووالیا نے آج دوپہر میں جادھو سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات 17 جولائی 2019 کو عالمی عدالت کے فیصلے کے مطابق ہوئی جس میں پاکستان کو سفارتی تعلقات پر 1963 کے ویانہ معاہدے کی کئی شقوں کی خلاف ورزی کا مجرم پایا گیا تھا اور پاکستان کو جادھو کو بھارتی سفارتکاروں سے رابطہ کروانے کی ہدایت دی گئی تھی۔'

رویش کمار نے کہا کہ 'حالانکہ اس ملاقات کے بارے میں رپورٹ کا انتظار ہے لیکن ایک بات بہت واضح ہے کہ جادھو پاکستان کے بے بنیاد دعوؤں کے لیے ایک من گھڑت کہانی سنانے کے شدید دباؤ میں نظر آئے۔ ہم ڈپٹی ہائی کمشنر سے تفصیلی رپورٹ ملنے کے بعد دیکھیں گے کہ عالمی عدالت کی ہدایات پر کس حد تک عمل درآمد کروایا گیا اور پھر آگے کی کارروائی کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔'

Last Updated : Sep 29, 2019, 5:11 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details