اردو

urdu

ETV Bharat / international

کابل: افغان خواتین کا مظاہرہ، کئی صحافیوں کو حراست میں لیا گیا - Demonstration in kabul

خواتین کے گروپ نے سفارتخانے کے قریب سڑکوں پر مارچ کیا، پلے کارڈ دکھائے اور پاکستان مخالف نعرے لگائے۔

Demonstration by Afghan women sparks media arrests
Demonstration by Afghan women sparks media arrests

By

Published : Sep 7, 2021, 7:22 PM IST

افغان خواتین کے ایک چھوٹے سے گروپ نے منگل کو کابل میں پاکستان مخالف مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں کئی افغان صحافی گرفتار ہوئے جو اس مظاہرے کی کوریج کر رہے تھے۔

کابل: افغان خواتین کا مظاہرہ، کئی صحافیوں کو حراست میں لیا گیا

مظاہرین پاکستانی سفارت خانے کے باہر جمع ہوئے اور اپنا احتجاج درج کرایا۔

مظاہرین کا الزام ہے کہ افغانستان میں پاکستان مداخلت کر رہا ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی حمایت سے ہی طالبان نے پنجشیر میں کاروائی کی اور مزاحمتی فورسز کو شکست دی۔

خواتین کے گروپ نے سفارتخانے کے قریب سڑکوں پر مارچ کیا اور پلے کارڈ دکھائے اور پاکستان مخالف نعرے لگائے۔

اطلاعات کے مطابق بعد میں طالبان نے ریلی کو منتشر کرنے کے لیے گولیاں چلائیں۔

اس دوران افغان عوام نے سوشل میڈیا پر حراست میں لئے گئے صحافیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

حراست کے بعد رہا کئے گئے افغان صحافی نے بتایا کہ طالبان نے اسے ناک کو زمین پر رگڑ کر معافی مانگنے کے لئے کہا اور ایسے کرنے کے بعد ہی انہوں نے اسے چھوڑا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں حکومت سازی کی تیاریاں مکمل: طالبان

افغانستان کے ٹولو نیوز ٹی وی چینل نے بتایا کہ اس کا کیمرہ مین واحد احمدی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details