اردو

urdu

ETV Bharat / international

Delhi-Doha Flight Diverted to Karachi: دہلی سے دوحہ جانے والی قطر ایئرویز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ - دہلی سے دوحہ جانے والی فلائٹ کراچی میں اتری

قطر ایئرویز، دہلی سے دوحہ جانے والی پرواز کو تکنیکی خرابی کے باعث پاکستان کے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق فلائٹ QR579 میں 100 سے زیادہ مسافر سوار ہیں۔

Delhi-Doha flight diverted to Karachi due to technical snag, 100 onboard
دہلی سے دوحہ جانے والی قطر ایئرویز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

By

Published : Mar 21, 2022, 3:32 PM IST

قطر ایئر ویز کی دہلی سے دوحہ کی پرواز میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے. خرابی کے باعث پاکستان کے کراچی ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔

تکنیکی وجوہات کی بنا پر اس پرواز کا روٹ تبدیل کر کے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کر دی گئی ہے۔ فلائٹ QR579 دہلی سے دوحہ کے لیے شیڈول تھی۔

بشکریہ قطر ایئر ویز ٹویٹر

دریں اثنا، قطر ایئرویز نے ایک بیان میں کہا کہ واقعہ کی فی الحال تحقیقات جاری ہیں اور مسافروں کو دوحہ تک پہنچانے کے لیے ایک امدادی پرواز کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا، "قطر ایئرویز کی پرواز QR579 اکیس مارچ کو دہلی سے دوحہ جانے والی پرواز کو کراچی کی طرف موڑ دیا گیا تھا کیونکہ کارگو میں دھوئیں دیکھے جانے کے اشارے کی وجہ سے ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا تھا۔"

بیان کے مطابق طیارہ کراچی میں بحفاظت لینڈ کر گیا جہاں مسافروں کو بحفاظت نیچے اتارنے کے بعد ہنگامی خدمات فراہم کی گئیں۔ قطر ایئرویز نے مسافروں سے زحمت پر معذرت بھی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details