میزائل کا تجربہ بدھ کو علی الصبح کیا گیا۔ جاپان کے کوسٹ گارڈ نے بدھ کو کہا تھا کہ شمالی کوریا نے کئی میزائل داغے ہیں، جس میں سے ایک جاپان کے خصوصی اقتصادی علاقے (ای ای زیڈ) میں گرا ہے۔ شمالی کوریا کی طرف سے اس سال کیا گیا یہ 11 واں میزائل ٹسٹ ہے، لیکن سب میرین سے کیا گیا یہ پہلا میزائل تجربہ تھا۔
اس سے قبل گذشتہ کل جاپان کوسٹ گارڈ نے ایک بیان جاری کرکے یہ دعوی کیا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربہ کیا گیا ہے۔
جاپان کے چیف کابینہ سکریٹری يوشی هيدے سوگا نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے میزائل میں سے ایک صوبہ شمان کے مشرقی ساحل میں جاکر گرا۔ جہاں یہ میزائل گرا وہ جاپان کا اسپیشل اکنامک زون ( ای ایس زیڈ) ہے۔