اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین میں ریستوراں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوئی - چین

یہ حادثہ ہفتے کی صبح 9 بج کر 40 منٹ پر اس وقت ہوا جب کچھ گاؤں والے 80 سالہ شخص کی ریستوراں میں سالگرہ منا رہے تھے۔

sdf
sf

By

Published : Aug 30, 2020, 7:39 PM IST

چین کے شمالی صوبے شانشی کے لنفین شہر میں ریستوراں گرنےسے ہلاکتوں کی تعداد بڑھکر 29 ہوگئی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے اس کی اطلاع دی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ حادثہ ہفتے کی صبح نو بج کر 40 منٹ پر اس وقت ہوا جب کچھ گاؤں والے 80 سالہ شخص کی ریستوراں میں سالگرہ منا رہے تھے۔

اس سے پہلے انتظامیہ نے 17 لوگوں کی موت کی تصدیق کی تھی لیکن اتوار کی صبح تک یہ تعداد بڑھکر 29 ہوگئی ہے۔

بچاؤ دفتر نے کہا تھا کہ ہفتے کی شام چھ بج کر 52 منٹ تک 45 لوگوں کو ملبے سے باہر نکالا گیا ہے جس میں ہلاک شدگان بھی شامل ہیں۔اس حادثے میں 28 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

بڑی مشینوں کے ذریعہ 840 بچاؤ اہلکاروں نے لوگوں کو ملبے سے باہر نکالنے میں مدد کی۔مقامی انتظامیہ نے جائے وقوع پر 100 طبی اہلکار اور 15 ایمبولینس بھیجی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details