اردو

urdu

جاپان میں طوفان سے اب تک 74 افراد ہلاک

جاپان میں شدید طوفان هیگی بیز سے ہلاک والوں کی تعداد آج بڑھ کر 74 ہو گئی جبکہ 212 دیگر زخمی ہیں اور 15 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

By

Published : Oct 16, 2019, 1:47 PM IST

Published : Oct 16, 2019, 1:47 PM IST

جاپان میں 'ہیگی بیز' طوفان کا قہر

جاپان میں تیسرے روز بھی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ حکام نے 74 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، جس میں اضافے کا امکان ہے۔

اس طوفان کے باعث کئی پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں اور ڈیڑھ لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

بارش کے باعث پورے جاپان کی 200 دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہے جبکہ 140 مقامات پر زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔
ستر لاکھ سے زائد افراد طوفان کے باعث اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے جبکہ شیلٹر ہومز میں صرف 50 ہزار افراد موجود ہیں۔حکام نے مزید بارشوں کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

چائنا بینک کی عمارت گرنے سے پانچ افراد ہلاک

ہیگی بیز طوفان سے جاپان میں موسلادھار بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر میں زمین کھسکنے کے 100 سے زائد واقعات سامنے آئیں ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں گھر پانی میں ڈوب گئے ہیں اور زیادہ تر علاقوں میں بجلی کی فراہمی ٹھپ ہو گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details