اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 54 ہوگئی

ایران میں کورونا وائرس کے معاملوں اضافے کے ساتھ اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہو گئی ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 54
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 54

By

Published : Mar 2, 2020, 8:14 AM IST

Updated : Mar 3, 2020, 3:07 AM IST

صحت اور طبی تعلیم کی وزارت کے تعلقات عامہ اور انفارمیشن سینٹر کے سربراہ كیانُش جہان پور نے بتایا کہ ایران میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 978 ہے جن میں سے 54 کی موت ہو گئی ہے۔

صحت اور طبی تعلیم کے نائب وزیر نے اتوار کو کہا کہ ایران میں وائرس سے مکمل طور نمٹنے کے لیے جون تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

ایران نے 19 فروری کو كيوم شہر میں کورونا وائرس کے پہلے دو معاملوں کی تصدیق کی تھی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس جسے 'سی او وی آئی ڈی-19' کا نام دیا گیا ہے، اس وائرس نے اب دنیا بھر کے متعدد ممالک کو اپنی زد میں لے لیا ہے جس کے سبب اب تک 87،000 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2900 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 3:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details