اردو

urdu

ETV Bharat / international

ترکی: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 70 سے تجاوز - earthquake in Turkey

ترکی کے وزیر ماحولیات اور شہری آباد کاری مراد کرم کے مطابق زلزلے نے 40 سے زیادہ عمارتوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

Death toll from earthquake in Turkey crosses 70
ترکی: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 70 سے تجاوز

By

Published : Nov 2, 2020, 9:43 AM IST

ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینیجمینٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے مطابق ملک کے مغربی صوبہ ازمیر میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔

ویڈیو

اے ایف اے ڈی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 73 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ جمعہ کے روز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 69 تھی ، جبکہ زخمیوں کی تعداد 949 ہے۔

راد کرم کے مطابق زلزلے نے 40 سے زیادہ عمارتوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے

ترکی کے وزیر ماحولیات اور شہری آباد کاری مراد کرم کے مطابق زلزلے نے 40 سے زیادہ عمارتوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا، جبکہ ایک ہزار سے زائد عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ یونان اور ترکی کے مغربی صوبہ ازمیر کے اجیان میں جمعہ کو 6.6 شدت کے زلزلے کا زوردار جھٹکا محسوس کیا گیا۔ اس واقعہ میں کم سے کم 896 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details