اردو

urdu

ETV Bharat / international

کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 56 ہوئی

چین میں كوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 56 ہو گئی ہے، جبکہ سنیچر کی رات تک 1975 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس میں 324 لوگوں کی حالت نازک ہے۔

کوروناوائرس
کوروناوائرس

By

Published : Jan 26, 2020, 10:05 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 10:55 AM IST

قومی صحت کمیشن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں اس انفیکشن کے 688 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 1309 نئے مشتبہ کیس سامنے آئے ہیں اور 15 لوگوں کی موت (13 ہوبوئی میں، ایک شنگھائی میں اور ایک ہینن میں) ہونے کی اطلاع ہے۔

اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد ہفتہ تک 56 تھی جبکہ 49 لوگ اس سے نکل چکے ہیں. وہیں 2684 لوگ اب بھی مشکوک ہیں۔

اس کے علاوہ ہانگ کانگ میں پانچ، مکاؤ کے مخصوص انتظامیہ صوبے میں دو اور تائیوان میں تین معاملے درج کئے گئے ہیں۔

تھائی لینڈ میں 4معاملے درج ہوئے جس میں دو افراد ٹھیک ہو چکے ہیں، جاپان میں 2معاملے سامنے آئے ہیں جس میں ایک ٹھیک ہو چکا ہے، جمہوریہ کوریا سے، امریکہ اور ویت نام سے بھی دو دو کیس سامنے آئے ہیں۔ جبکہ سنگاپور، ملائیشیا اور فرانس سے تین تین اور نیپال اور آسٹریلیا سے ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 10:55 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details