اردو

urdu

ETV Bharat / international

یمن کے جزیرہ سقطری میں گتی طوفان کی بڑے پیمانے پر تباہی

گتی طوفان نے صومالیہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور فی الحال یمن کے زیر کنٹرول جزرہ سقطری میں تباہی مچا رہا ہے۔ دارالحکومت حادیبو میں بڑے پیمانے پر تباہی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سدف
سدف

By

Published : Nov 24, 2020, 4:37 PM IST

افریقی ملک صومالیہ میں تباہی مچانے کے بعد 'گتی' نامی طوفان یمن کے جزیرہ 'سقطری' پر پہنچ گیا ہے اور یہاں چاروں طرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ اس طوفان کی رفتار 185 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

ویڈیو

سقطری کے دارالحکومت حادیبو میں طوفان کے سبب سیلاب آ گیا ہے، جس کی وجہ سے سڑکیں منقطع ہو چکی ہیں اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔

پیر کو یمن نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے اعلان کیا کہ یہ طوفان سقطری سے ہوتے ہوئے مغربی صومالیہ اور خلیج عدن کے شمال مغربی علاقے کی طرف مسلسل بڑھ رہا ہے۔

یمن کی نیوز ایجنسی 'صبا' کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ بندرگاہ کے نزدیک کشتی پلٹنے سے اتوار کو 7 یمنی باشندے ہلاک ہو گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details