اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق ہفتے کی رات ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں غیر ملکیوں کے لیے تمام سرحدیں 14 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک سے واپس آنے والے اسرائیلی شہریوں کا ہوائی اڈے پر کورونا وائرس کا ٹسٹ کرانا ہوگا۔ پھر ان کے لیے خود کو الگ تھلگ رکھنا ضروری ہو گا۔ جس کے بعد ان کا دوبارہ ٹسٹ کرانا پڑے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ افریقی ممالک سے واپس آنے والے اسرائیلی شہریوں کو مخصوص ہوٹلوں میں خود کو الگ تھلگ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ان تمام لوگوں کی نگرانی کی جائے گی جن کا ’اومیکرون ٹسٹ مثبت آیاہوگا۔