جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کووڈ-19 کے 38 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 11852 ہوگئی ہے، وہیں اس دوران ایک شخص کی موت ہوجانے سے مرنےوالوں کی تعداد 274 پہنچ گئی ہے۔
جنوبی کوریا میں کورونا متاثرین کی تعداد 12 ہزار کے قریب
جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کووڈ-19 کے 38 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔اس وبا سے اب تک 274 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جنوبی کوریا :کورونا کے 38 نئے معاملے, متاثرہ معاملوں کی تعداد 11852 تک پہنچی
گزشتہ دو روز سے کم از کم 40 نئے معاملے روشنی میں آرہے ہیں ۔ ان نئے معاملوں میں تین افراد بیرون ملک سے آئے جس سے غیرملکی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1300 ہوگئی ہے۔ جنوبی کوریا میں اب تک 274 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ یہاں موت کی شرح 2.31 فی صد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ صحت یاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہزار 859 ہوگئی ہے۔یہاں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی سطح 89.3 فی صد ہے۔