چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین کے صوبہ ہبوئی میں پیر کو کورونا وائرس سے سات افراد کی موت ہوگئی۔
چین میں کورونا وائرس کے 78 نئے کیسز کی تصدیق - چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 3270 افراد ہلاک
چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ -19) کے 78 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس میں سے 74 افراد بیرون ملک سے آئے تھے۔
چین میں کورونا وائرس کے 78 نئے کیسز کی تصدیق
قابل غور ہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے کورونا وائرس کے کیس شروع ہوئے تھے اور اب یہ دنیا کے بیشتر ممالک میں اپنے پاؤں پھیلا چکا ہے۔
چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 3270 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 81093 متاثر ہیں۔