اردو

urdu

ETV Bharat / international

سریلنکا: راج پکشے کی شہریت سے متعلق پٹیشن عدالت میں مسترد

سری لنکا کی ایک عدالت نے جمعہ کو صدارتی امیدوار گوٹابايا راج پکشے کی شہریت کے خلاف دائر کی گئی درخواست مسترد کر دی اور ان کو ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات لڑنے کی اجازت بھی دے دی۔

گوٹابايا راج پکشے

By

Published : Oct 5, 2019, 10:58 AM IST

سری لنکا کی ایک عدالت نے جمعہ کو صدارتی امیدوار گوٹابايا راج پکشے کی شہریت کے خلاف دائر کی گئی درخواست مسترد کر دی اور ان کو ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات لڑنے کی اجازت بھی دے دی۔

تین ججوں کی بنچ نے متفقہ طور پر مسٹر راج پکشے کی شہریت کے خلاف درخواست کو مسترد کردیا۔انہوں نے سال 2005 میں اپنی شہریت واپس لی تھی۔

قابل غور ہے کہ مسٹر راج پکشے سری لنکا کے سابق صدر مہندا راج پکشے کے بھائی ہیں اور انہوں نے گزشتہ حکومت میں سکریٹری دفاع کا عہدہ سنبھالا تھا۔

مسٹر راج پکشے کو سری لنکا کی ’پوڈوجنا پارٹی ‘نے اپنی پارٹی کی جانب سے صدارتی انتخابات کا امیدوار قرار دیا ہے۔

سری لنکا میں اسی سال 16 نومبر کو صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details