نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں عالمی وباکورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بدھ سے تین دن کے لئے لیول تین کا سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہاہے ، جبکہ باقی ملک میں کورونا کے چار نئے کیسز سامنے آنے کے بعد لیول 2 کا لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ آکلینڈ کو بدھ کی سہ پہر سے لیول تھری کے لئے بند کردیا جائے گا جو جمعہ کی رات تک جاری رہے گا۔