اردو

urdu

ETV Bharat / international

عالمی ادارہ صحت : کورونا وائرس اب 'عالمی وبا' - عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس یعنی کووڈ-19 کو عالمی وبا قرار دیا گیا ہے، وہیں یوروپ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

corornavioryus
corornavioryus

By

Published : Mar 12, 2020, 3:36 AM IST

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈراس ادھانوم غیبریسس نے کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو ہفتوں میں چین سے باہر دوسرے ملکوں میں کوروناوائرس بڑی تیزی سے پھیلا ہے۔

انہوں نے مزید کہا 'وہ اس وائرس کے خطرناک صطح پر پہنچنے سے گہری تشویش میں مبتلا ہیں'۔

عالمی ادارہ صحت : کورونا وائرس 'عالمی وبا'

واضح رہے کہ 'وبا' ایک ایسی بیماری کو کہا جاتا ہے جو ایک ہی وقت میں متعدد ملکوں میں پھیل جائے۔

تاہم، ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا 'اس وباء کو وبائی بیماری قرار دینے کا مطلب یہ نہیں کہ عمالی اداہ صحت اپنے مشوروں کو تبدیل کر رہا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ سبھی ملکوں کی حکومتوں کو فوری اور جارحانہ اقدام اٹھاتے ہوئے اس وباء کو کم کرنے کے لیے اقدام اٹھانے ہونگے'۔

انہوں نے کہا 'متعدد ملکوں کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ اس وائرس کو اختیار میں لایا جا سکتا ہے'۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے مزید کہا 'اب ان ملکوں کو دیکھنا ہو گا جن میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، کیا وہ اس وبا سے نمٹ سکتے ہیں، یا نمٹیں گے'۔

انہوں نے کہا 'حکومتوں کو عوام کی صحت کی حفاظت اور انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے اقدام اٹھانے ہونگے، ہم دنیا بھر میں لوگوں کے تحفظ کے لیے ایک ساتھ ہیں'۔

یہ بھی پڑھیے
کوروناوائرس: بھارت نے تمام سیاحتی ویزا کو 15 اپریل تک معطل کردیا
پاکستان: جنگی طیارہ حادثے کا شکار، ونگ کمانڈرہلاک

چین سے شروع ہونے والا کورونا وائرس اب دنیا بھر میں اپنی ساخ چھوڑ چکا ہے، اب تک کورونا وائرس سے ایک لاکھ اٹھارہ ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں، اور 4200 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

چین کے بعد اس وائرس سے اگر کوئی ملک سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے تو وہ ہے اٹلی! اٹلی میں اب تک 827 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں اور 196 افراد پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کووڈ-19 سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details