اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا وائرس کے پیش نظر ایران میں 54 ہزار قیدی رہا - ایران میں 54 ہزار قیدی رہا

کورونا وائرکا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے یہی وجہ ہے کہ چین سے پھیلی یہ بیماری دنیا کے بیشتر ممالک تک پہنچ چکی ہے اور الگ الگ ممالک سے روزانہ اموات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

ایران کورونا وائرس
ایران کورونا وائرس

By

Published : Mar 4, 2020, 11:38 AM IST

ایران نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنی جیلوں سے 54 ہزار سے زائد قیدیوں کو عارضی طور پر رہا کر دیا ہے ان جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی تھے۔

ایسے قیدیوں کو رہا نہیں کیا گیا جنہیں پانچ سال سے زیادہ عرصے کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے اب تک درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

غلام حسین اسماعیلی نے بتایا کہ قیدیوں کے ٹیسٹ کیے گئے اور جن کے ٹیسٹ نیگیٹیو تھے، انہیں طویل رخصت دے دی گئی ہے یعنی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

ایران میں گزشتہ دو ہفتوں میں کورونا وائرس سے 77 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details