اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان میں کورونا کے 1800 نئے معاملے - متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9,71,304ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

corona
کورونا

By

Published : Jul 10, 2021, 11:03 PM IST

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1800نئے معاملے سامنے آنے کے بعد سنیچر کو متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9,71,304ہوگئی۔

اس دوران 35مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کا ااعدادو شمار 22,555پر پہنچ گیا۔ یہاں پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 48,134لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 36,454فعال معاملے ہیں، ملک میں پازیٹیویٹی کی شرح 3.79فیصد ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details