ملائشیا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نو نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثروں کی تعداد منگل کو بڑھ کر 9,103 ہوگئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 96 فیصد ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے ڈائرکٹرجنرل نورالہشام عبداللہ نے پریس بیان میں بتایا کہ نئے معاملوں میں پانچ غیرملکیوں سے آئے معاملے اور چار مقامی رابطے کے معاملے ہیں۔