ووہان میں کورونا وائرس کے ایک معاملے کی تصدیق ہونے کے علاوہ 17 نئے معاملوں کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے لیکن ان میں اس انفیکشن کے کوئی علامت نہیں دکھے ہیں۔
چین کے ووہان میں 36 دنوں کے بعد کورونا کا نیا معاملہ - ووہان کی خبر
چین کے شہر ووہان میں گزشتہ ایک مہینے سے زیادہ وقت کے بعد کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ہوبئی صوبہ کے محکمہ صحت نے اس کی اطلاع دی ہے۔
چین کے ووہان میں 36 دنوں کے بعد کورونا کا نیا معاملہ
رپورٹ کے مطابق کوروناسے متاثر شخص کی عمر 89 برس ہے اور اسے سنگین حالت میں ہسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق ووہان شہر میں چار اپریل کے بعد سے یہ کورونا وائرس کا پہلا معاملہ ہے۔ چینی افسران نے ابھی تک ان معاملوں کو درج نہیں کیا ہے جن میں کوروناوائرس کے علامت نہیں دکھے ہیں۔