اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا میں کورونا وائرس سے 3،282 افراد کی موت

ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق 'جمعرات تک کورونا وائرس کے 2،241 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اب تک مجموعی طو ر متاثرین کی تعداد بڑھ کر 95،333 ہو گئی ہے۔'

دنیا میں کورونا وائرس  سے 3،282 افراد  کی موت
دنیا میں کورونا وائرس سے 3،282 افراد کی موت

By

Published : Mar 6, 2020, 11:02 AM IST

دنیا میں جان لیوا کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کی وجہ سے اب تک 3،282 افراد کی موت ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کا پہلا معاملہ گزشتہ سال دسمبر میں چین کے ووہان میں سامنے آیا تھا جس کے بعد یہ دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل گیا۔

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جمعہ کو تصدیق کی کہ 'کورونا وائرس سے دنیا میں 3،282 افراد کی جانیں تلف ہوئیں ہیں۔'

ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق 'جمعرات تک کورونا وائرس کے 2،241 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اب تک مجموعی طو ر متاثرین کی تعداد بڑھ کر 95،333 ہو گئی ہے۔'

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پانچ ممالک کے علاقوں میں كورونا وائرس 'كووڈ -19' کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ روس آدنوم نے بدھ کے روز ایک بریفنگ میں کورونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے کے لئے وسیع نقطہ نظر اپنانے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

ڈبلیو ایچ او نے جنوری کے اواخر میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details