اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین: کورونا وائرس سے اب تک 213 ہلاک - دنیا بھر میں عوامی صحت امرجنسی نافذ

چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 213 تک پہنچ گئی جبکہ 9692 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

corona-virus-in-china
چین میں کورونا وائرس سے 213 ہلاک

By

Published : Jan 31, 2020, 10:11 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:22 PM IST

چین کے اعلی حکام نے آج یہ بتایا کہ 'ہوبوئی صوبے میں 5806 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ اس بیماری سے فوت ہونے والوں کی کُل تعداد 213 ہوگئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں عوامی صحت ایمرجنسی نافذ کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ جینیوا میں ہوئی ایک ہنگامی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں عوامی صحت ایمرجنسی نافذ کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ جینیوا میں ہوئی ہنگامی میٹینگ کے بعد کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ادارہ نے کہا تھا کہ یہ وائرس ابھی اتنا سنگین نہیں ہے کہ دنیا میں صحت ایمرجنسی نافذ کر دیا جائے۔ تاہم چین سمیت دنیا بھر میں مسلسل پھیلنے کی صورت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
وہیں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم کا کہنا ہے کہ 'یہ فیصلہ چین میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے نہیں کیا گیا ہے بلکہ باقی ممالک میں پائے جانے والے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے۔'
تنظیم کے دیگر ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ 'آنے والے دنوں میں اس وائرس کے پھیلاؤ اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔'
انہوں اس وائرس کی روک تھام کے لیے چین کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف بھی کی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 3:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details