اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا وائرس کے اب تک 4593 معاملوں کی تصدیق

دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 4593 متاثرین کی تصدیق ہو چکی ہے جس میں 4537 معاملے چین میں سامنے آئے ہیں۔

By

Published : Jan 29, 2020, 2:54 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 9:58 AM IST

کورونا  وائرس کے اب تک 4593 معاملوں کی تصدیق
کورونا  وائرس کے اب تک 4593 معاملوں کی تصدیق

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی تازہ رپورٹ کے مطابق چین میں اس وائرس سے 4537 افراد کے مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ چین میں اس وائرس سے اب تک 106 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چین میں اب تک کورونا وائرس کے 4537 معاملے درج ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ تھائی لینڈ میں 14، سنگاپور میں سات، جاپان میں چھ، امریکہ اور آسٹریلیا میں میں پانچ، کوریا اور ملیشیا میں چار، فرانس میں تین، ویت نام اور کینیڈا میں دو اور نیپال، سری لنکا اور جرمنی میں ایک ایک مریض کے سامنے آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: چین: تمام غیر ملکی شہریوں کو تحفظ کی یقین دہانی

ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ٹ ایڈ نوم گیبریس کی قیادت میں ڈبلیو ایچ او کی سینئر ٹیم نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور انہیں کورونا وائرس کو لے کر اپنی تازہ رپورٹ سونپی۔ اس ٹیم نے اس وائرس سے لڑنے اور اسے کنٹرول کرنے کے لیے اپنے عزائم کا اظہار کیا۔

وہیں اس میٹنگ میں ووہان سمیت دیگر صوبے اور شہروں میں کورونا وائرس میں بہتری کے سلسلہ کو جاری رکھنے کے تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 9:58 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details