اردو

urdu

ETV Bharat / international

سری لنکا میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ - کورونا وائرس

سری لنکا میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 3500 سے تجاوز کرگئی ہے، پیر کے روز یہاں 100 سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

image
image

By

Published : Oct 6, 2020, 12:22 PM IST

سری لنکا کے ہیلتھ ایڈمنسٹریشن کے مطابق ضلع گمپہا میں 39 سالہ مزدور اور اس کی 16 سالہ بیٹی کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد سیکڑوں افراد کو کورنٹائن کرنا پڑا۔

حکومت کے محکمہ اطلاعات کے مطابق پیر کی شام تک 101 نئے متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔

کولمبو کے مضافات میں زیادہ تر نئے متاثرہ مریضوں کو قومی متعدی بیماریوں کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ احتیاطی اقدام کے طور پر پولیس نے اتوار کے روز ضلع گمپہامیں کرفیو نافذ کردیا ہے ۔

وزارت صحت نے لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کریں ، ماسک پہنیں اور معاشرتی فاصلہ برقرار رکھیں۔ سری لنکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 13 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details