اردو

urdu

By

Published : Mar 17, 2020, 10:17 AM IST

ETV Bharat / international

پاکستان میں کورونا کے 184 تصدیق شدہ کیسز

دنیا بھر میں کورونا وائرس نے کہرام مچا دیا ہے، اس وبا سے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، پاکستان میں بھی یہ اب تیزی سے پھیلنے لگا ہے تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک 184 تصدیق شدہ معاملے سامنے آچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے 184 تصدیق شدہ کیسز
پاکستان میں کورونا کے 184 تصدیق شدہ کیسز

موصولہ اطلاعات کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 150 معاملے سامنے آئے ہیں پنجاب اور بلوچستان میں دو دو، خیبر پختونخوا میں 15 پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دو جبکہ گلگت بلتستان میں پانچ تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

دنیا بھر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر سات ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ ایک لاکھ 82 ہزار مریضوں کی تشخیص ہو چکی ہے اور 79 ہزار 883 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details