چین میں متاثرہ افراد کی تعداد 74 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔
کورونا وائرس:ہلاکتیں 2118،متاثرین کی تعداد 74576 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 349لوگوں میں یہ وائرس پایا گیاہے۔چین میں اب تک کل 74576اس کی زد میں آچکے ہیں۔اس وبا سے شفایاب 10337افرد کو چھٹی دی جاچکی ہے۔
چینی حکام کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے۔ چین میں ڈاکٹرز اور نرسوں کو بھی مریضوں کے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات ہیں کورونا وائرس سے ایران میں بھی 2 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ تائیوان، فلپائن، ہانگ کانگ، جاپان اور فرانس میں 5 افراد کی موت ہوچکی ہے، دیگر کئی ملکوں میں متعدد افراد بیماری میں مبتلا ہیں۔
مزید پڑھیں:جرمنی: ہناؤ شہر میں فائرنگ، متعدد ہلاک
چین کے شہر شنگھائی میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے پلازمہ تھریپی کا آزمائشی استعمال کیا جارہا ہے، عالمی ادارہ صحت نے پلازمہ تھریپی کو بہت درست قرار دیا ہے۔
عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف طریق علاج کے سلسلہ میں پلازمہ تھریپی ایک اہم دریافت ہے۔
شنگھائی پبلک ہیلتھ کلینک کے مطابق پلازمہ تھریپی کو جانچنے کے لیے اسپیشل کلینک بنائے گئے ہیں، جبکہ تھریپی کے لیے کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کو منتخب کیا جا رہا ہے جو طریق کار کے لئے خون دینے پر رضا مند ہیں، پلازمہ تھریپی کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہیں۔