پاکستان میں کورونا وائرس کا قہر تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔ پنجاب اور سندھ صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرین کے منگل کو نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اس وائرس سے م تاثرین کی کل تعداد 908 ہوگئی ہے اور سات لوگوں کی اس سے اب تک موچ ہوچکی ہے۔
پاکستان کا سندھ صوبہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 399 پر پہنچ گئی ہے۔ یہاں کورونا سے ایک کی موت ہوچکی ہے۔
پنجاب صوبے میں بھی کورونا بھیانک شکل اختیار کرتاجارہا ہے۔ یہاں کورونا وائرس سے متاثر ایک شخص کی آج موت ہوگئی جبکہ 265 لوگوں اس کی زد میں آچکے ہیں۔